تبلیغی جماعت پر سعودی امتناع پر عمومی بے چینی

   

مولانا ارشد مدنی نے سعودی سفیر کو تشویش سے واقف کرایا
نئی دہلی : تبلیغی جماعت پر سلطنت سعودی عرب کی وزارت اسلامی اُمور کے امتناع کے پس منظر میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے آج سعودی عرب کے سفیر برائے ہند سعود بن محمد السعطی سے ملاقات کی۔ اُنھوں نے سعودی سفیر کے ساتھ میٹنگ میں کہاکہ تبلیغی جماعت کے تعلق سے سعودی وزارت کے بیان پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ تبلیغی جماعت دیوبندی مکتب فکر سے وابستہ ہے۔ اِس لئے یہ دارالعلوم دیوبند اور جمعیۃ علماء ہند دونوں کے لئے فکرمندی کا معاملہ ہے۔ سفیر کے ساتھ ملاقات کے بعد مولانا مدنی نے کہاکہ سعودی عرب میں تبلیغی جماعت کی کبھی کوئی سرگرمی نہیں رہی ہے، اِس لئے یہ امتناعی اقدام غیر واجبی معلوم ہوتا ہے۔