بنگلورو ۔ یکم / مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کرناٹک نے آئی اے ایس آفیسر محمد محسن کو ان کے حالیہ ٹویٹ پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے ۔ انہوں نے کورونا وائرس سے صحت یاب تبلیغی جماعت کے ارکان کی جانب سے دیگر مریضوں کے علاج کیلئے پلازما عطیہ دینے پر ان کو سراہا تھا ۔
