تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کرنے وی ایچ پی کا مطالبہ

   

نئی دہلی ۔ /5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وشواہندو پریشد نے تبلیغی جماعت اور اس کے نظام الدین مرکز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ یہ مرکز کورونا وائرس کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے ۔ اس سے سارے ملک کی عوام متاثر ہوئے ہیں ۔ تبلیغی جماعت کی وجہ سے ہی مسائل پیدا ہوئے ہیں ۔

یوگی آدتیہ ناتھ کی 377 مذہبی رہنماؤں سے بات چیت
لکھنؤ ۔ /5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ 377 مذہبی رہنماؤں سے بات چیت کی ۔ کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے ۔ اس پر قابو پانے کیلئے صلاح مشورہ کیا ۔ تبلیغی جماعت کے سبب کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کی روک تھام ضروری ہے ۔