حیدرآباد: گوشہ حلقہ کے رکن اسمبلی بی جے پی لیڈر راجہ سنگھ تبلیغی جماعت کے ارکان کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں لاک ڈاؤن بڑھنے کی وجہ تبلیغی جماعت کے ارکان ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر یہ کہی۔ وہ ہریانہ کی معروف ریسلر ببیتا پھوگٹ کی مدافعت کرتے ہوئے کہا کہ ببیتا پھوگٹ نے جو کہا ہے وہ غلط نہیں ہے۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ جس طرح سے لوگ ببیتا جی پر تنقیدیں کررہے ہیں وہ اس ملک کی نہیں بلکہ پڑوسی ملک کی اولاد ہیں۔
https://twitter.com/TigerRajaSingh/status/1251167623682781184
انہو ں نے کہا کہ آج میں بھی کہتا ہوں کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھنے کی وجہ تبلیغی جماعت کے لوگ ہیں ۔ 14 تاریخ کو ہی لاگ آؤٹ (لاک ڈاؤ ن) ختم ہونے والا تھا لیکن 3 مئی تک لاگ آؤٹ(لاک ڈاؤن) بڑھانے کی سب سے اہم وجہ یہ تبلیغی جماعت کے لوگ ہیں۔ ببیتا پھوگٹ پر تنقید کرنے والوں سے انہوں نے کہا کہ اگر تم حقیقت میں انسان ہو یا انسانیت کو زندہ رکھنا چاہتے ہوں تو جتنے بھی تبلیغی جماعت کے ارکان چھپے ہوئے ہیں انہیں باہر نکالو اور انہیں کورنٹائن کریں یعنی الگ تھلگ رکھیں یا انہیں گرفتار کروائیں یا انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ماردو، کیونکہ انہی کی وجہ سے ملک کی عوام خطرہ میں ہے۔
यदि आप बबीता फोगाट को सपोर्ट करते हैं तो उन तक यह बात जरूर पहुंचा दीजिए और उनको बोलिए ध्यान से कान खोल कर सुन लें। pic.twitter.com/gqec3lQwPE
— Babita Phogat (@BabitaPhogat) April 17, 2020
بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ ایک خاتون پر تبصرہ کرنا یہ مرد نہیں بلکہ نامردوں کی نشانیاں ہیں۔ واضح رہے کہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی قومی سطح پر لڑنے والی ببیتا پھوگٹ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے تبلیغی جماعت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تبلیغی جماعت کے ارکان کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد ان پر شدید تنقیدیں کی جانے لگی ہیں۔