تبلیغی جماعت کے بیرونی ارکان کیخلاف ایف آئی آر کالعدم

,

   


پٹنہ : پٹنہ ہائیکورٹ نے 18 بنگلہ دیشی اور ملائیشیائی شہریوں کیخلاف درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر ) کالعدم کردی ہے۔ تبلیغی جماعت سے وابستہ ان بیرونی شہریوں کو بہار کے ضلع اردھیا سے اس الزام پر گرفتار کیا گیا تھا کہ اُنھوں نے کورونا وائرس وباء کے سبب لاگو ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران ویزا قواعد کی خلاف ورزی کی ۔ عدالت کو ایسا کوئی مواد نہیں ملا جس کے ذریعہ یہ ثابت کیا جاسکے کہ تبلیغی جماعت کے بیرونی ارکان نے فارنرس ایکٹ 1947 ء کے سیکشن 14 اور 14Cکے تحت غلطیوں کا ارتکاب کیا ۔ چنانچہ مقدمہ کالعدم کردیا گیا ۔