نئی دہلی۔23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا سعد کاندھلوی کے فارم ہاؤس پر دھاوا کیا ہے ۔ عہدیداروں نے جمعرات کو یہ بات بتائی۔ مولانا سعد کووڈ۔ 19 لاک ڈاؤن احکام کی خلاف ورزی میں یہاں مذہبی اجتماع کا اہتمام کرنے پر ماخوذ کئے گئے ہیں۔ یہ دھاوا اُترپردیش کے ضلع شاملی میں واقع ایک فارم ہاؤز پر کیا گیا۔ مولانا سعد کے ساتھ دیگر 7 افراد پر بھی مقدمہ درج ہے۔ یہ کارروائی نظام الدین پولیس اسٹیشن کی شکایت پر کی گئی۔