کھنڈوا: مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے تعلق رکھنے والےکھتری مسلمان جو تبلیغی جماعت سے وابستہ ہیں ان تارکین وطن کارکنوں کی مدد کر رہے ہیں جو طویل فاصلے پر چل رہے ہیں اور وہ اپنے آبائی شہر واپس جانے کے لئے پریشان ہیں۔
ایک ویڈیو کے مطابق جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے کھتری سماج کے مسلمان تارکین وطن مزدوروں کھانا اور رہنے کےلیے جگہ مہیا کررہے ہیں، یہاں تک کہ جن کی چپل خراب ہوئی انہیں نئی چپلیں بھی دے رہے ہیں۔
غازی آباد کے رہائشی پون کمار جو ممبئی میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور وہیں کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا ہندوؤں اور مسلمانوں کو ہر وقت تنازعہ کی صورتحال میں دکھائے رکھنا چاہتا ہے۔ یہاں ہر علاقوں میں ہندو مسلمان آپس میں ایک دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔
اس نے مزید کہا کہ کوئی بھی ان جماعتیوں کو نہیں دکھا رہا ہے جو مہاجر کارکنوں کی خوراک فراہم کر رہے ہیں اور رہنے کا بھی انتظام کر رہے ہیں، اخر میڈیا اس چیز کو کیوں چھپا رہا ہے؟