تبلیغی جماعت کے صدر و رکن کے موبائیل فون ضبط پھر واپس

   

حیدرآباد /10 اپریل ( سیاست نیوز ) کورونا وائرس کے نام پر شہر میں تبلیغی جماعت ارکان کو نشانہ بنانے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ تازہ کارروائی میں پولیس نے صدر تبلیغی جماعت محمد اکرام علی اور ایک رکن مقصود جنیدی کے موبائل کل رات اچانک ضبط کرلئے ۔ سادہ لباس پولیس عملہ محمد اکرام علی کے مقام پر پہونچکر ان کا موبائل فون ضبط کرلیا ۔ جبکہ مقصود جنیدی کا موبائل فون بھی لیکر چلے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ کارروائی کل رات دیر گئے کی گئی اور فون کے تفصیلی تجزیہ اور تنقیح کے بعد آج دوپہر ان کے موبائل فون لوٹا دئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کورونا روک تھام کیلئے محکمہ صحت بلدیہ اور پولیس مشترکہ کام کر رہی ہے اور دہلی کے نظام الدین اجتماع میں شرکت کے بعد شہر واپس 603 افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔ لیکن مزید ارکان کا پتہ لگانے موبائل ضبط کرنے کی اطلاع ہے ۔ واضح رہے کہ یکم اپریل کو تبلیغی جماعت سے وابستہ 9 افراد کو ملے پلی مرکز سے ایرہ گڈہ چیسٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ اب وہ گھر بھیج دئے گئے ہیں۔