تبلیغی جماعت کے 12 ارکان عارضی جیل منتقل

   

Ferty9 Clinic

شاہجہاں پور۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) تبلیغی جماعت کے 12 ارکان کو جن میں تھائی لینڈ کے 9 افراد بھی شامل ہیں۔ عارضی جیل بھیج دیا گیا۔ ان تمام افراد کو جن میں ٹاملناڈو کے دو افراد بھی شامل تھے، 12 اپریل کو ایک مسجد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تھائی لینڈ کا ایک باشندہ کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا اور وہ بعدازاں بریلی کے دواخانہ سے رجوع کیا گیا تھا۔ دیگر افراد کو 28 دن کیلئے کورنٹائن میں رکھا گیا تھاجس کی تکمیل کے بعد جیل منتقل کردیا گیا۔