نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو ملک میں کووڈ۔19 کے بعد جاری کردہ سرکاری ہدایات سے غفلت برتنے اور جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے پر عائد کردہ تمام الزامات سے بیرونی اراکین کو بری کردیا ہے ۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ارون کمار گرگ نے 14 ممالک کے 36 ارکان کو تمام الزامات سے بری کیا۔ عدالت نے 24 اگست کو غیر ملکیوں کے خلاف دفعہ 188 (سرکاری سرزمین کے ذریعہ نافذ کردہ حکمنامہ کی نافرمانی) ، 269 (بیماریوں کے خطرناک پھیلاؤ کا اندیشہ ) کے تحت الزامات عائد کئے تھے۔ تاہم استغاثہ تبلیغی جماعت کے بیرونی ارکان کے خلاف الزامات کی تائید میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ۔