بھوپال : ضلع عدالت بھوپال نے گزشتہ روز سماعت کے بعد تبلیغی جماعت کے 73 ارکان کو ضمانت دے دی۔ ارکان جماعت میں ملک کی مختلف ریاستوں کے علاوہ انڈونیشیا، ملیشیا اور میانمار کے شہری شامل ہیں۔ یہ جماعتی ارکان مدھیہ پردیش میں کورونا قہر کے درمیان لاک ڈاؤن اور ویزا قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کئے گئے تھے۔ قبل ازیں 26 مئی کو آٹھ ارکان کو جبلپور کی عدالت نے ضمانت عطا کی تھی۔