تبونے بھول بھلیاں کی شوٹنگ شروع کردی

   

ممبئی ۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ تبو نے ہارر کامیڈی فلم بھول بھلیاں 2 کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ اداکار کارتک آرین نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شائع کرتے ہوئے یہ خبر دی ہے۔ انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2007 میں پریادرشن کی فلم کا سیکویل ہے۔