تجارتی ٹیرف کیخلاف عدالتی فیصلہ امریکہ کیلئےنقصان دہ ہوگا :ٹرمپ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن، 13 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے ہنگامی تجارتی ٹیرف کے خلاف فیصلہ دیا تو امریکہ کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تجارتی ٹیرف کے عدالتی فیصلے کی صورت میں امریکہ کو سیکڑوں ارب ڈالر واپس کرنا پڑسکتے ہیں، جو کافی حد تک ناممکن ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے لکھا کہ سرمایہ کاری کے ری فنڈز شامل ہوں تو یہ رقم کھربوں ڈالر تک جاسکتی ہے اگر سپریم کورٹ نے قومی سلامتی کے اس بڑے فیصلے کے خلاف حکم دیا تو ہم بری طرح پھنس جائیں گے ۔ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیکٹریوں، پلانٹس اور مشینری میں سرمایہ کاری کا بھی ازالہ کرنا ہوگا، عدالتی فیصلہ آیا تو امریکہ کے لیے ادائیگی تقریباً ناممکن ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی رقم کا حساب لگانے میں بھی برسوں لگ سکتے ہیں، جو کہے کہ یہ مسئلہ آسانی سے حل ہو سکتا ہے وہ غلط فہمی کا شکار ہے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ قومی سلامتی سے جڑے معاملے میں فیصلہ خلاف آیا تو شدید بحران کا شکار ہوجائیں گے ، جب امریکہ مضبوط ہوتا ہے تو دنیا بھی مضبوط ہوتی ہے ۔