تجارت میں رقمی لین دین پر تنازعہ ، ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ /13 جون (سیاست نیوز) کاروبار میں رقمی لین کا تنازعہ ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔ چندا نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 46 سالہ سرینواس راؤ نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ راؤ جو دتاتریہ نگر آصف نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹنر شپ میں اس نے چندا نگر کے علاقہ میں فاسٹ فوڈ سنٹر قائم کیا تھا ۔ رقمی لین اور کاروباری رسہ کشی کے درمیان ان ساتھیوں کے آپسی معاملات متاثر ہوگئے اور ان میں تنازعہ پیدا ہوگیا ۔ باقی ساتھیوں نے رقم لیکر حصہ داری ختم کرنے کا مطالبہ کیا اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر سرینواس راؤ نے فاسٹ فوڈ سنٹر میں نامعلوم زہریلی دواء کا استعمال کرلیا اور خودکشی کرلی ۔ چندا نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔