’تجارت میں سہولت‘ رینکنگ میں ہندوستان کی چھلانگ

   

مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوںو اصلاحات کے اقدامات کی ستائش
نئی دہلی’24اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)عالمی بینک کی طرف سے ‘تجارت میں سہولت’ سے متعلق آج جاری رینکنگ کے مطابق ہندوستان 14 پائیدان کی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 63ویں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ورلڈ بینک کی طرف سے جاری ‘ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ 2020 ’میں حکومت کی سب سے پرعزم اسکیم ‘میک ان انڈیا’ اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے کی گئی اصلاحات کو رینکنگ میں بہتر ی کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے اورپرائیوٹ سیکٹر بالخصوص مینوفیکچرنگ سیکٹر کو تقویت فراہم کرنے کے لیے حکومت کے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ملک کی مجموعی مسابقت میں اضافہ ہوا ہے ۔خیال رہے کہ مودی حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی وجہ سے ‘ایز آف ڈوئنگ بزنس’ رینکنگ میں ہندوستان کی پوزیشن مسلسل بہتر ہوئی ہے ۔2014 میں مودی حکومت جب اقتدار میں آئی تھی اس وقت ہندوستان 142ویں مقام پر تھا۔ چار برس کے بعد 2018میں اس کی پوزیشن 100 ویں ہوگئی اور ایک سال قبل 2019کی رپورٹ میں اسے 77واں مقام ملا تھا۔عالمی بینک کی ‘ایز آف ڈوئنگ بزنس’ کی تازہ رپورٹ میں ہندوستان میں کئے گئے اقتصادی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اتنے بڑے ملک کے لحاظ سے یہ کافی اہم بات ہے ۔حکومت نے ایز آف ڈوئنگ بزنس رینکنگ میں 50کے اندر آنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔حکومت نے ایز آف ڈوئنگ بزنس رینکنگ میں 50کے اندر آنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان جس راہ پر چل رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے اگلے ایک یاد و برس میں تجارت میں سہولت کے لحاظ سے یہ پچاس ملکوں میں پہنچ سکتا ہے ۔