تجارت میں نقصان اور قرض کے بوجھ سے پریشان حال شخص کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کاروبار میں نقصان اور قرض کے بوجھ سے پریشان ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ نریڈ میڈ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 31 سالہ ارجن نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ارجن پیشہ سے کاروبار کرتا تھا ۔ جو سوریہ نگر نریڈ میڈ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کاروبار میں نقصان کے سبب یہ شخص قرض میں مبتلا ہوگیا تھا اور اس کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہو کر اس شخص نے خود کشی کرلی ۔