تجارت میں نقصان سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ /28 اگست (سیاست نیوز) کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ ملکاجگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 32 سالہ اصغر حسین نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ حسین پیشہ سے تاجر تھا ۔ مولاعلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ تجارت میں نقصان سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔