نئی دہلی۔ ہندوستانی سابق کرکٹرز محمدکیف اور عرفان پٹھان نے آئی پی ایل 2023 کے میچ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف ایشانت شرما کی میچ جیتنے والی بولنگ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تجربہ کار فاسٹ بولر نے اپنی دھیمی رفتار کی گیندوں اور ناک بال کو ثابت کرنے کے لیے تجربہ کا استعمال کیا۔ دہلی کیپٹلس نے گجرات ٹائٹنزکی مضبوط ٹیم کو130 رنز کا تعاقب کرنے سے روکا اور 5 رنز سے مقابلے میں کامیابی درج کی ۔ دہلی کے حوصلے بڑھانے والی کامیابی کا سہرا ان کے بولروںکو جاتا ہے، خاص طور پر ایشانت شرما کو بہت زیادہ۔ سینئر ہندوستانی بولر نے مقابلے میں اپنے تجربے کا مظاہرہ کیا اور آئی پی ایل 2023 میں ایک اور کم اسکورنگ سنسنی خیز مقابلے میں آخری اوور میں 12رنزکا دفاع کرنے کے لئے اپنے اعصاب کو تھام لیا ۔ ایشانت شرما نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ تجربہ بازار میں نہیں خریدا جا سکتا۔ اس نے دھیمی رفتار کی گیندوںکو خوبصورتی سے استعمال کیا اور راہول تیوتیا کو اپنی ناکل بال سے دھوکہ دیا اور وکٹ حاصل کی۔ اس نے اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کیا اور ڈیتھ اوورز میں جو ناک بالز استعمال کیں وہ سادہ لیکن کافی شاندارتھی۔ کیف نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ کیف نے کہا کہ راہول تیوتیا جیسے بیٹرکو خاموش رکھتے ہوئے، ایشانت نے ایک بار پھر اپنی ذہانت کا ثبوت دیا۔دوسری جانب عرفان نے کہا کہ ایشانت نے ناکل بالزکو کمال تک پہنچایا۔ یہ ایکشن، رفتار اور تغیر کے ساتھ بیٹرس کیلئے دھوکہ دہی کا بہترین استعمال تھا۔ یہ آپ کی بہترین گیندوں میں سے ایک تھی۔