نیویارک۔30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد ڈاکٹر اور ایک نرس کو غیر قانونی طور پر مریضوں کو ایسی ادویات تقسیم کرنے کا قصوروار پایا گیا جن پر تحدیدات عائد تھیں۔ اطلاعات کے مطابق 49 سالہ ہیمل مہتا اور 36 سالہ ہیتھر مارکس کو اپنے ایسے مریضوں کو جنہیں ڈاکٹروں نے آکسی کوڈون، مارفین سلفیٹ آکسی مورفون استعمال کرنے کی صلاح نہیں دی تھی اس کے باوجود انہوں نے 2016تا 2018ء کے درمیان ان ادویات کو تقسیم کیا جس کا کوئی قانونی طبی مقصد نہیں تھا۔ مہتا اینڈ مارکس کو قصوروار پاتے ہوئے فی الحال ان کی سزاء کا تعین نہیں کیا گیا ہے لیکن آئندہ سماعت میں انہیں سزا سنائی جائے گی۔ان نقلی ادویہ کی فروخت کے نتیجہ میں کئی انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ اگر انہیں اصلی دوائیں مل جاتی تو ان کی جان بچنے کا قوی امکان تھا۔ یہ واقعہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک کے شہر نیویارک میں پیش آیا تھا۔