ظہیرآباد آئیٹا کی جانب سے جناب عبدالباسط انور کو خراج
نظام آباد :19؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آئیٹا تلنگانہ کی مشاورتی نشست میں جناب عبدالباسط انور کے سانحہ ارتحال پر انتہائی رنج وغم کے اظہارکے ساتھ تعزیتی قرارداد منظور کی گیی۔ مرحوم کے سانحہ ارتحال کو تحریک اسلامی کے لئے نا قابل تلافی نقصان قرار دیاگیا۔ صدر آئیٹا تلنگانہ محمد یقین الدین نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ایک شفیق اور دردمند قائد سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم مسلسل بیماری اور دواوں کے ساتھ آخری دن تک اپنی تحریکی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوے اپنے رب سے جا ملنے کی ایک شاندار مثال ہے۔نائب صدر محمد مجیب نے مرحوم کی زندگی اور تحریکی جدوجہد کو مشعل راہ قرار دیا۔سکریٹری ایئٹا تلنگانہ محمد اصغر حسین، نائب صدر سید عارف،جوائنٹ سکریٹری محمد نصیر الدین و خازن محمد اظہر الدین، محمد نظیر الدین و ریاستی اسسٹنٹ وومن سکریٹری عائشہ بیگم نیبھی مرحوم کے دار فانی سے کوچ کرجانے پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔ ریاستی وومن سکریٹری نے کہا کہ مرحوم کا شفقت سے بھرا تربیت کا انداز مسلسل یاد آتا رہے گا۔ مشاورتی کونسل نے مرحوم کے حق میں دعا کی رب کریم عبدالباسط صاحب کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی رحمت خاص میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کے ساتھ تمام مغموم وابستگان تحریک کو صبر جمیل عطا فرمائے۔