تحریک انصاف امیر ترین سیاسی پارٹی

   

اسلام آباد۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں اور اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف 22 کروڑ 53 لاکھ روپے کے اثاثوں کے ساتھ ملک کی امیر ترین سیاسی جماعت ہے۔تحریک انصاف کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک سال میں پارٹی کے اثاثوں کی مالیت میں نو کروڑ روپے کی کمی ا?ئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اثاثوں کی مالیت سے زیادہ اخراجات ہوئے ہیں۔ رواں سال حکمران جماعت نے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات بتائے ہیں۔پی ٹی آئی نے رواں سال پارٹی فنڈ کی مد میں 47 کروڑ 14 لاکھ روپے جمع کیے۔ جس میں سے امریکہ سے چھ کروڑ پچاس لاکھ ، برطانیہ سے چار کروڑ پانچ لاکھ، آسٹریلیا سے 22 لاکھ 15 ہزار، جبکہ کینیڈا سے نو لاکھ 47 ہزار روپے فنڈز جمع کیے گئے۔