تحریک انصاف پارٹی کے 123 ارکان کے استعفے قبول

   

شہباز شریف کا عمران کی پارٹی کے خلاف تحقیقات کا حکم
اسلام آباد : پاکستان قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے 123 ارکان کے استعفے قبول کرلئے۔ اِسی دوران پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو عمران خان کی قیادت والی سابقہ حکومت کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا۔ شریف نے پچھلے چار سال سے زیر التوا میٹرو بس پروجیکٹ کو شروع کیے جانے میں تاخیر کرنے کے لیے سابقہ حکومت کو پھٹکار لگائی۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے اسے ‘ سنگین غفلت ’ قرار دیتے ہوئے اس کے نفاذ میں تاخیر پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ اس میگا پراجیکٹ پر پہلے ہی 16 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) کو 16 اپریل سے اسلام آباد میٹرو بس سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔پاکستان قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور شہباز شریف کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں زبردست تیزی آگئی ہے ۔ عمران خان اور ان کی پارٹی تحریک انصاف کے ارکان نے مشترکہ اپوزیشن حکومت سے عدم اتفاق کرتے ہوئے اجتماعی استعفی دیدیا ہے ۔