تحریک تلنگانہ کے آغاز میں جے ایشوری بائی کا نمایاں رول

,

   

جینتی تقاریب سے گورنر بنڈارو دتاتریہ ، وزیر داخلہ محمود علی ، ششی دھر ریڈی ، گیتا ریڈی کا خطاب

حیدرآباد۔یکم ڈسمبر (سیاست نیو )ایشوری بائی جیتنی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر ہماچل پردیش بنڈارودتاتریہ نے سرکاری طور پر مذکورہ تقاریب کے انعقاد کے لئے حکومت تلنگانہ کاشکریہ ادا کیا اورکہاکہ تلنگانہ تحریک کے شروعاتی دور (1969تلنگانہ مومنٹ)میں ایوان اسمبلی کے اندر اور باہر اگر پوری بے باکی کے ساتھ علیحدہ تلنگانہ کی مانگ کرتی تھیں تو خاتون قائد ایشوری بائی تھیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ انصاف کے ساتھ کے لئے بھی بڑی بے باکی کے ساتھ لڑتی اور نمائندگی کرتی تھیں۔ آج یہاں رویندر بھارتی میں حکومت تلنگانہ کے محکمہ لسانیت و تہذیب اور ایشوری بائی میموریل ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقدہ ایشوری بائی جینتی تقاریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے گورنر ہماچل پردیش بنڈارو دتاتریہ نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لئے مضطرب رہنے والی خاتون لیڈر کانام ایشوری بائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قدیم تلنگانہ تحریک کے منصوبہ سازی اور احتجاجی پروگراموں کو قطعیت دینے کے لئے جب کبھی کل جماعتی اجلاس منعقدہوتا تب ایشوری بائی اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہنگامہ برپا کرنے کا ہی مشورہ دیتی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ایشوری بائی تلنگانہ کی مخالفت کرنے والوں کے لئے دردسر بنی گئی تھیں۔ گورنر ہماچل پردیش بنڈارودتاتریہ کے ہاتھوں سابق چیف جسٹس آف انڈیاکو ایشوری بائی میموریل ایوارڈ سال 2019سے نوازا گیا۔ ریاستی وزیرداخلہ محمد محمودعلی کے علاوہ ریاستی وزیر بی سی ویلفیرحکومت تلنگانہ کے ایشور اور مشیر حکومت تلنگانہ ڈاکٹر کے وی رامنا چاری ‘ ڈائرکٹر محکمہ لسانیت و تہذیب ایم ہری کرشنا‘ مری ششی دھر ریڈی بھی اس موقع پر موجودتھیں۔ تقاریب کا آغاز سابق ریاستی وزیر او رچیرپرسن ایشوری بائی میموریل ٹرسٹ گیتا ریڈی کے استقبالیہ او رتعارفی خطاب سے ہوا ۔ تقاریب کے دوران ایشوری بائی پر بنی مختصر فلم کی نمائش بھی کی گئی۔ریاستی وزیرداخلہ محمد محمودعلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے مرحلے کی تلنگانہ تحریک میں سب سے سرگرم رہنے والے نامو ں میں آنجہانی چنا ریڈی اور ایشواری بائی کے نام ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایشوری بائی نے ہمیشہ غریبوں کی تعلیم پر توجہہ دی اور تلنگانہ تحریک کے لئے ہر قربانی کو تیار رہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے دوسرے مرحلے کی تلنگانہ تحریک کو ہاتھ میںلیا اور اس کو پروان چڑھایا اور آج ہم علیحدہ تلنگانہ ریاست میںہیںتو یہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی قربانیوں کا کارنامہ ہے جن کی زندگی کا مقصد تلنگانہ میںایک تعلیم یافتہ ریاست کا درجہ فراہم کرنا ہے اور ریاست کے ہر فرد کو تعلیم سے ہمکنار کرنا ہے ۔ کے ایشوار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایشوری بائی کے کارناموں کو ناقابل فراموش قراردیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ نے سرکاری طور پر ایشوری بائی جینتی تقاریب کاانعقاد کرتے ہوئے انہیںحقیقی خراج پیش کیاہے۔ مری ششی دھرریڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایشوری بائی میموریل ٹرسٹ کی کارکردگی کو قابل ستائش قراردیا۔ گیتا ریڈی نے ایشوری بائی میموریل ٹرسٹ کے کارکردگی او راس کے تحت چلائے جانے والے تعلیمی اداروں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہاکہ ٹرسٹ کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے سابق چیف جسٹس آف انڈیاکو یادگار ایوارڈ سے نوازا ہے جن کے فیصلے کی وجہ سے آج سرکاری اسکولوں میں مڈ ڈے کھانا طلبہ کو مل رہا ہے۔