مزید ریلیف کی ضرورت، صدر تحریک محمد مشتاق ملک کی زیر نگرانی مستحسن اقدام
حیدرآباد۔/4 اپریل، ( پریس نوٹ ) تحریک مسلم شبان نے 24 مارچ سے آج تک 7 ہزار افراد تک راشن ان کے گھرں تک ریلیف کا پہنچایا۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد ، مشیرآباد، سکندرآباد ، قلعہ گولکنڈہ، رنمست پورہ، بہادر پورہ، رسول پورہ ، نظام کالونی، نظام باغ، بنڈلہ گوڑہ، شاستری پورم ، ملک پیٹ، چادر گھاٹ، کالی قبر، حافظ بابا نگر، چارمینار، پنچ محلہ، شاہین نگر، ریڈ ہلز ، نامپلی ، وٹے پلی، کاماٹی پورہ، یاقوت پورہ، ایس آر ٹی کالونی، دبیر پورہ، سعیدآباد، سپوٹا باغ و دیگر علاقوں میں ایسے افراد جو لوگوں کے سامنے سوال نہیں کرسکتے ان کے گھروں تک راشن کٹس جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی نگرانی میں پہنچانے کا کام تحریک مسلم شبان کے کارکن و عہدیداروں نے کیا ہے۔ جناب شکیل ایڈوکیٹ، جناب سید عظیم ، جناب محمد محبوب، جناب فیصل احمد، جناب اسمعیل، جناب سمیع پر مشتمل کمیٹی کارکنان شبان کے ساتھ ریلیف کے کام میں گزشتہ ایک ہفتہ سے مصروف عمل ہے۔ صدر دفتر شبان پر راست ٹیلی فون پر مدد کیلئے سینکڑوں کالس موصول ہورہے ہیں۔ ضلع کلکٹر حیدرآباد کو صدر تحریک مسلم شبان جناب مشتاق ملک نے ایک مکتوب روانہ کیا جس میں علاقوں کی نشاندہی کی گئی جہاں فوری ریلیف کی ضرورت ہے۔ کلکٹر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان علاقوں میں مدد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔مزید کہا کہ مخیر حضرات اپنے اپنے محلوں میں ضرورت مندوں کا خیال کریں۔ جتنے جماعتیں و افراد ریلیف کا کام کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور یہ کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے ، لوگ پریشان ہیں۔
