تحریک مسلم شبان کے دفتر میں گھس کر حملہ ‘ 3 افراد زخمی

   

حیدرآباد: گاڑی پارکنگ کا بہانہ بناکر بعض افراد نے تحریک مسلم شبان کے دفتر اعظم پورہ میں تحریک سے وابستہ افراد پر حملہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسلم شبان کے دفتر سے متصل مکان کے روبرو کا رکن کی گاڑی پارک تھی، اس پر فرحان اللہ نامی شخص نے گا ڑی ہٹانے ہارن بجایا اور مبینہ طور پر دفتر میں داخل ہوکر وہاں موجود افراد پر حملہ کردیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ فرحان اللہ کی مدد کیلئے صادق اور دیگر جمع ہوگئے اور ہنگامہ آرائی کی۔ صدر مسلم شبان مشتاق ملک نے چادر گھاٹ پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس ٹیم وہاں پہنچ کر واقعہ میں زخمی سید سمیع ، ڈاکٹر عظیم اور رپورٹر صدام کو دواخانہ منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ فریقین سے درخواست موصول ہوئی ہے اور میڈیکل رپورٹ حاصل ہونے کے بعد اس پر کارروائی کی جائیگی۔ جناب مشتاق ملک نے کہا کہ یہ کارستانی مقامی مجلسی کارکنوں کی ہے۔