حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ریاستی حکومت نے تحصیلداروں کو ان اضلاع کو واپس بھیجنے کو منظوری دی ۔ جہاں سے وہ سابق میں کام کررہے تھے ۔ گذشتہ سال اسمبلی انتخابات کے دوران ان کا تبادلہ کیا گیا تھا ۔ تلنگانہ تحصیلدارس اسوسی ایشن تحصیلداروں کے تبادلہ کے لیے زور دے رہی تھی ۔ وزیر مال کے ساتھ ایک حالیہ انٹریکٹیو سیشن کے دوران تحصیلداروں نے انہیں ان کے سابق اضلاع کو واپس بھیجنے کے لیے کہا ۔ چیف کمشنر آف لینڈ ایڈمنسٹریشن نوین متل کی جانب سے جاری کردہ آرڈر میں تحصیلداروں سے تبادلہ کے لیے کام کے تین دنوں کے اندر مقررہ پروفارما میں درخواست دینے کے لیے کہا گیا ہے ۔۔