تحصیلدارکو بچانے کی کوشش کرنے والے اٹنڈر کی حالت تشویشناک

   

حیدرآباد۔/13 نومبر، ( سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے عبداللہ پور میٹ تحصیلدار شریمتی وجیا ریڈی پر پٹرول ڈال کر زندہ جلاڈالنے کے واقعہ کے دوران تحصیلدار کو بچانے کی کوشش کرنے کے دوران شدید جھلس جانے والے اٹنڈر چندریا کی صورتحال تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اٹنڈر چندریا فی الوقت ڈی آر ڈی او اپولو ہاسپٹل کنچن باغ میں زیر علاج ہے لیکن اس کے علاج پر کوئی توجہ نہ دیئے جانے کی افراد خاندان نے شکایت کی ہے۔