تحصیلدار کوچیمبر میں زندہ جلادینے کے ملزم کی حالت تشویشناک

   

حیدرآباد،6 نومبر(سیاست نیوز)شہر حیدرآباد کے حیات نگر کے عبداللہ پور میٹ کی تحصیلدار وجیا ریڈی کو ان کے دفتر میں واقع چیمبر میں گھس کر پٹرول ڈال کر زندہ جلادینے کے واقعہ کے ملزم سریش کی حالت تشویشناک ہے ۔یہ واقعہ پیر کو پیش آیا تھا جس سے سنسنی پھیل گئی تھی۔وجیاریڈی اس واقعہ میں دفتر میں ہی ہلاک ہوگئی تھی جبکہ اس واقعہ میں جھلسنے والے ملزم سریش کی حالت تشویشناک ہے ۔وہ عثمانیہ اسپتال میں زیرعلاج ہے ۔ڈاکٹرس نے کہاکہ اس کے چہرہ،سینہ،پیٹ اور پیر جل گئے ۔اس کو عثمانیہ کے برنس وارڈ میں رکھاگیا ہے۔