تحصیلدار کو زندہ جلانے کا واقعہ خاطی کو پھانسی کی سزا دلانے کا عزم : کمشنر رچہ کونڈہ

   

حیدرآباد 4 نومبر ( سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ تحصیلدار وجیہ ریڈی کے قاتل کو پھانسی کی سزا دلانے کی کوشش اور فاسٹ ٹریک مقدمہ چلایا جائیگا۔ ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش بھگوت نے یہ بات بتائی بتائی ۔ انہوں نے عبداللہ پور میٹ تحصیلدار آفس کا معائنہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا ۔ کمشنر نے واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جائیگی ۔ انہوں نے توثیق کی کہ خاطی پولیس کی گرفت میںہے اور وہ شدید جھلس گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کے علاوہ اقدام قتل کا مقدمہ بھی خاطی کے خلاف چلایا جائیگا ۔ حملہ آور کی شناخت سریش کی حیثیت سے کی گئی جو موٹیشن کے کام کیلئے تحصیلدار آفس کو چکر کاٹ رہا تھا ۔ کمشنر نے بتایا کہ تحصیلدار کے چیمبر تک رسائی اور ایسی خطرناک حرکت کے مراحل کی سنجیدگی سے جانچ کی جارہی ہے ۔ اسے تحصیلدار سے ملنے کی اجازت کس نے دی تھی اور باقی عملہ اس وقت کیا کررہا تھا ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں ملوث کسی بھی فرد کو بخشا نہیں جائے گا اور اس بات پر بھی پولیس کو شبہات ہے کہ قتل کسی سازش کے تحت تو نہیں کیا گیا ۔ کمشنر نے کہا کہ فاسٹ ٹریک مقدمہ چلایا جائے گا اور خاطی کو پھانسی کی سزا دلائی جائے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سریش اس کے نام پر رجسٹر اراضی کو موٹیشن کروانے کی کوشش میں تھا اور تحصیلدار کی جانب سے مبینہ تاخیر پر برہم ہوگیا تھا ، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے ۔