حیدرآباد ۔ تحصیلدار کے فرضی دستخط سے سرکاری اراضی کو ہڑپنے کی کوشش کو گچی باؤلی پولیس نے ناکام بنا دیا۔ 3 افراد 46 سالہ سنگم راجو گوڑ، 60 سالہ کے سرینواس گوڑ اور 52 سالہ ایشور گوڑ ساکنان خواجہ گوڑہ کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ایک اور سرغنہ ساریا مفرور بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سروے نمبر 27 میں کچھ حصہ سرکاری اراضی پائی جاتی ہے۔ اس اراضی کے تفصیلات کو حاصل کرنے کے بعد سنگم گوڑ نے اس کو قبضہ کرتے ہوئے فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اس نے اس ضمن میں اس کے چاچاکا وسیلہ لیتے ہوئے 611 گز اراضی پر دو مختلف سیل ڈیڈ موسی پیٹ سب رجسٹرار میں تیار کرلئے تھے اور تعمیری اجازت کے لئے بلدیہ میں درخواست داخل کی اور اس کے لئے ضروری گراما گنٹھم کے لئے فرضی دستاویزات تیار کرتے ہوئے بلدیہ میں داخل کیا۔ ریونیو حکام کی شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی انجام دیا۔
