حسن آباد میں پٹہ پاس بک جاری نہ کرنے پر انتہائی اقدام
حسن آباد /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حسن آباد تحصیلدار دفتر آج اس وقت کچھ دیر کیلئے سنسنی پھیل گئی جب حسن آباد منڈل کے موضع پوٹلہ پلی کا 23 سالہ سرینواس نامی نوجوان نے اپنے سسرال سے اپنی اہلیہ سروپا کو ملنے والی 2.30 ایکر و وراثت کی اراضی کا پٹہ دار پاس بک جاری ہونے والی تاخیر سے برہم ہوکر اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھاری مقدار میں پٹرول لیکر دفتر تحصیلدار کے چھت پر زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے اجتماعی خودسوزی کی کوشش کی ۔ تاہم دفتر میں موجود عوام کی بھاری تعداد نے دونوں کو خودسوزی کی کوشش سے باز رکھ کر نیچے اتارلیا ۔ تفصیلات کے بموجب موضع پوٹلہ پلی کے جے سرینواس نامی آٹو ڈرائیور کی اہلیہ 20سالہ سروپا کو وراثت سے 2.30 ایکر اراضی پوٹلہ پلی میں ملی تاہم مقامی ریونیو حکام نے خاندانی تنازعات کے باعث سروپا کے نام پر پٹہ دار پاس بک جاری ہونے کو روک کر خاندانی تنازعات کی یکسوئی کرلینے کا مشورہ دیا ۔ خاندان میں مفاہمت و مصالحت میں ہو رہی تاخیر پر انہوںنے ریونیو حکام سپ پاس بک کی اجرائی کیلئے دباؤ ڈالا تاہم کامیابی پر اجتماعی خودسوزی کرلینے کا فیصلہ کیا ۔ اس ضمن میں مقامی تحصیلدار ٹھاکر دسرتھ سنگھ نے وضاحت طلب کرنے پر خاندان میں آپسی تنازعے کی یکسوئی تک پٹہ دار پاس بک جاری نہ کرنے و عدم یکسوئی پر سیول کورٹ سے رجوع ہونے کا سرینواس و سروپا کو مشورہ دیا ۔
