تحفظات میں تمام مسلم طبقہ کو شامل کرنے کا مطالبہ

   

سنگاریڈی میں بی سی کمیشن کا اجلاس، مسلمانوں کے وفد کی نمائندگی

سنگا ریڈی 30 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگا ریڈی میں مسٹر نرنجن چیئرمین بی سی کمیشن تلنگانہ نے دیگر اراکین کے ہمراہ کلکٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 نومبر سے حکومت کی جانب سے ذات پات پر مبنی سروے کا آغاز ہوگا اور تمام طبقات کی معاشی حالات بھی اس میں واضح ہو جائے گی۔ سنگا ریڈی میدک سدی پیٹ سے تعلق رکھنے والے مختلف تنظیموں کے قائدین نے انہیں تجاویز بھی پیش کیے مسلم نوجوانوں کی جانب سے ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے چیئرمین بی سی کمیشن سے کہا گیا کہ راج شیکھر ریڈی سابق چیف منسٹر کے دور میں 5 فیصد تحفظات مسلم طبقے کے لیے اعلان کرنے کے بعد فائدہ مند ثابت ہوا جبکہ سپریم کورٹ کے مقدمات کی وجہ سے تحفظات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مسلم طبقے کو تعلیم روزگار اور سیاسی طور پر مستحکم کرنے کے لیے تحفظات میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر وی کرانتی کلکٹر ضلع چندر شیکھر ایڈیشنل کلکٹر اور دیگر عہدے دار موجود تھے۔