تحفظات پر سوال کرنے پر کیا مجھے گرفتار کریں گے؟

   

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا سوال
حیدرآباد 6 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے سوال کیاکہ تحفظات کے مسئلہ پر وضاحت طلب کرنے پر کیا مجھے گرفتار کریں گے؟ چیف منسٹر نے چیوڑلہ میں پارٹی انتخابی ریالی سے خطاب میں تحفظات کے مسئلہ پر امیت شاہ کے متنازعہ ویڈیو کا حوالہ دیا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ مرکزی حکومت نے میرے خلاف مقدمات درج کئے ہیں اور تحفظات کو ختم کرنے کے مسئلہ پر دہلی پولیس کے ذریعہ میری تفتیش چاہتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ امیت شاہ کہہ رہے ہیں کہ اگر میں اُن کے خلاف جاؤں گا تو مجھے دہلی پولیس کے ذریعہ گرفتار کریں گے۔ میں امیت شاہ اور مودی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ مسائل پر لڑائی کریں گے یا دہلی پولیس سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔ میں مودی و امیت شاہ سے کہنا چاہوں گا کہ آپ شاید ریونت ریڈی کو جانتے نہیں۔ گزشتہ 10 برسوں میں ایک گجنی گجویل کے فارم ہاؤز میں تھے، اُنھوں نے میرے خلاف مقدمات درج کئے اور جیل بھیج دیا لیکن میں کبھی خوفزدہ نہیں ہوا۔ کانگریس کارکنوں کی مدد سے ہم نے بی آر ایس کو اسمبلی چناؤ میں شکست دی، اگر آپ نہیں جانتے تو کے سی آر سے پوچھئے کہ میں کس طرح کا آدمی ہوں۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ وہ مقدمات میں گرفتاری سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ تحفظات کی برخاستگی کا معاملہ ایک لٹکتی تلوار کی طرح ہے۔ بی جے پی 400 نشستوں کے حصول کے ذریعہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی تحفظات ختم کرنا چاہتی ہے۔ 1