تحفظ ارض کے عالمی دن پر ایندھن کے استعمال کیخلاف ریلیاں

   

نیویارک ۔ تحفظ ارض کے عالمی دن پر دنیا بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس موقع پر برلن، برسلز اور وارسا میں احتجاجی مارچ کیا گیا۔ ریلیوں میں ماحول دوست تنظیموں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ادھر نیویارک میں ریلیوں کے دوران توڑ پھوڑ مچانے پر پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ یورپ میں ہونے والے مظاہروں میں روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر مکمل پابندی کے مطالبات بھی کیے گئے۔