تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے استفادہ کرنے کی اپیل

   

ظہیرآباد – 18/ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مفتی عبدالصبور قاسمی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ظہیرآباد کی اطلاع کے بموجب مسلمانوں کے دین وایمان کی حفاظت اور موجودہ دور کے گمراہ کن باطل فتنوں کے خلاف شعور بیداری کے لئے 21 جنوری بعد نماز مغرب تا 22 جنوری بعد نماز عشا ء مسجد عالمگیر گٹالہ بیگم پیٹ مادھاپور میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ریاستی سطح پر تحفظ ختم نبوت کانفرنس رکھی گئی ہے – ظہیرآباد کے علما ء مولانا عتیق احمد قاسمی ، مفتی نذیر احمد حسامی ، مفتی عبدالقدوس قاسمی ، مولانا عبدالمجیب قاسمی ، مفتی خلیل احمد قاسمی نے تمام شہریان ظہیرآباد سے شرکت واستفادہ کی اپیل کی ہے ۔
یلاریڈی میں آنکھوں کی روشنی پروگرام سے عوام کی غیر معمولی دلچسپی
یلاریڈی /18 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی کے ویلوئلا علاقہ میں آج سے آنکھوں کے روشنی پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔ جس میں ماہر چشم ڈاکٹرس نے کیمپ سے رجوع ہوکر آنکھوں کی بصارت کا معائنہ کرنے انہیں مختلف مشورے دئیے اور ضرورت مندوں کو مفت دوائیں تقسیم کیں اور جنہیں چشمہ کی ضرورت تھی ۔انہیں کچھ دن میں مفت چشمہ اور آپریشن کے اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ یلاریڈی کے تمام منڈلوں میں مختلف مقامات پر آج سے باضابطہ اس پروگرام کا آغاز عمل میں لایا گیا ہے ۔ جس سے عوام میں غیر معمولی دلچسپی لیتے دکھائی دئے ۔