تحفظ ماحول کیلئے یورپی یونین کا قانونی پیکیج تیار

   

بروسلز : یورپی یونین نے ایک قانونی پیکیج تیار کیا ہے جس کا مقصد آب و ہوا کو نقصان پہنچانے والی ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں کمی ہے۔ 1990ء کے مقابلے میں 2030 ء تک ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں 55 فیصد کمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ قانونی مسودے میں 13 نئے یا ترمیم شدہ قانونی نکات شامل ہیں۔ اس پیکیج میں آب و ہوا کے قومی اہداف طے کرنے کے لیے بھی گائیڈ لائنز شامل ہیں۔ یورپی کمیشن کی جانب سے موبیلیٹی سیکٹر اور زراعت میں بھی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔