روم ، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) )اٹلی کے صدر سرگیو مٹاریلا نے نے پیر کو نئے سال کے موقع پر ملک کے عوام سے مشکلات کو ختم کرنے اور زیادہ محفوظ رہنے کے لئے بقائے باہمی کی مثبت اقدار پر عمل کرنے کی اپیل کی ۔مسٹرمٹاریلا نے کہاایک کمیونٹی کا مطلب اقدار، نظریوں، حقوق اور فرائض کا اشتراک کرنا ہے ۔اس کامطلب ایک دوسرے کا احترام کرنا بھی ہوتا ہے ۔ میں اچھی طرح سے جانتا ہوں کہ کچھ لوگ کہیں گے کہ یہ صرف ایک اچھا جذباتی بیان ہے اور ہمارے پاس بہت سے مسائل ہیں، لیکن ہمیں سیکورٹی کے بارے میں سوچنا چاہئے ۔انہوں نے کہاباہمی تحفظ باہمی ہم آہنگی کے مثبت اقدار کو برقرار رکھنے اور یقینی بناکر حاصل کیا جا سکتا ہے۔