حیدرآباد ۔ 8 مئی (راست) ’’تحفۃ الحجاج اردو‘‘ اور ’’آسان حج رومن انگلش‘‘ میں دستیاب ہیں۔ یہ کتابیں عازمین حج کے لئے نایاب تحفہ ہیں، عمرہ، طواف، سعی اور حج کے فضائل، احکام و مسائل کے ساتھ ساتھ، حج و عمرہ کی ماثور دعائیں ان کتابوں میں بڑے اہتمام کے ساتھ شامل کی گئی ہیں۔ تاریخ مکہ اور تاریخ مدینہ کی اہمیت کو جامع اور مدلل انداز میں بڑے سلیقے کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ ان دونوں کتابوں کے مضامین بہت عمدہ اور مختصر ہیں۔ یہ کتابیں مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی کی نگرانی میں شائع کروائی گئی ہیں۔ پاکٹ سائز کی ان کتابوں میں ارکانِ حج ادا کرنے کے مقامات کی تصاویر، اسی طرح حرمین شریفین بیت اللہ، مسجد الحرام، مسجدِ نبویؐ سے متعلق بہترین تصاویر ملٹی کلر، جاذب نظر، معیاری کاغذ آرٹ پیپر پر طبع کروائی گئی ہیں۔ اس کتاب کو وی آئی پی اسکول ملے پلی کے سامنے نور میڈیکل اینڈ جنرل اسٹور سے صبح 11 بجے تا رات 8 بجے حاصل کرسکتے ہیں۔ محمد عبد الجمیل صاحب سے اس نمبر 9849669650 پر ربط کرسکتے ہیں۔