تحفے لینے سے انکار ،کسانوں کو عطیہ دینے مہمانوں سے اپیل

,

   

چندی گڑھ: پنجاب کے ایک خاندان نے شادی کی تقریب میں مہمانوں سے تحفے قبول کرنے سے انکار کردیا اور ایک ڈونیشن باکس رکھ کر مہمانوں سے اس میں احتجاج کرنے والے کسانوں کیلئے رقم کا عطیہ دیں۔ زرعی قوانین کے خلاف کسان دہلی کی سرحدوں پر گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کررہے ہیں۔ پنجاب کے سری مختار صاحب ضلع میں یہ واقع پیش آیا۔ دولہے نے اس موقع پر کہا کہ یہ ہماری جدوجہد ہے ۔ ہم سب کو اس کے خلاف مل کر لڑنا چاہئے۔