نئی دہلی : دہلی ہائی کورٹ نے آج مرکز کو وجہ بتانے کی ہدایت دی ہے کہ اس کے خلاف تحقیر عدالت کی کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے جبکہ کووڈ مریضوں کے علاج کیلئے دہلی کو آکسیجن کی سپلائی کے بارے میں عدالتی حکمنامہ کی تعمیل نہیں کی گئی۔ ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کے خلاف سخت ریمارک میں کہا کہ آپ چاہیں تو حقائق سے منہ موڑسکتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے ۔