تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن کو ہراساں کرنا افسوسناک: کے سی آر

   

حیدرآباد:وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ملک میں اصلاحات کے نفاذ اور معیاری تبدیلیوں کے لئے سیاسی پارٹیوں کو سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلیاں راتوں رات ممکن نہیں ہے اور ہر سیاسی پارٹی کو تبدیلیوں کے حق میں سنجیدگی کے ساتھ جدوجہد کرنی ہوگی۔ ایک روزہ دورہ ناگپور سے واپسی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ آزادی کے 75 سال گزرنے کے باوجود کئی شعبہ جات میں ملک پسماندہ ہے۔ ملک میں تبدیلی کے خواہاں ہم خیال سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ ہماری توجہ قومی مفادات کی تکمیل ہونی چاہئے۔ کے سی آر نے کہاکہ سیاست کو صرف انتخابی کامیابی یا ناکامی تک محدود کرنے کے بجائے اصلاحات کے نفاذ کو ترجیح دی جائے۔