پالمور یونیورسٹی میں پروگرام سے ڈاکٹر مدھوسدن ریڈی کا خطاب
محبوب نگر /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل کالج آف ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی کے بموجب پالمور یونیورسٹی میں انڈین کونسل آف سوشیل سائنس ریسرچ ICSSR کے تعاون سے تین روزہ فیاکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز ہوا ہے جو 27 ستمبر تک جاری رہے گا ۔ اس پروگرام میں پروفیسر بی سدھاکر ریڈی ڈائرکٹر ICSSR ، OU بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کئے اور کلیدی خطبہ پیش کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریسرچ کا میدان کافی وسیع ہے۔ خصوصاً سوشیل سائنس ریسرچ میں موضوع انسان ہی ہوتا ہے ۔ لہذا اس میدان میں تخلیقی ریسرچ کی ضرورت ہے ۔ اساتذہ کو خاص طور پر ریسرچ میں عملی طور پر حصہ لینا چاہئے ۔ ڈاکٹر مدھو سدن ریڈی نے بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کرتے ہوئے تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ تین روزہ FDP پروگرام سے استفادہ کریں گے ۔ ڈاکٹر چندرا کرن پرنسپل پی جی کالج اور ڈاکٹر راجکمار کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر انکم بھاسکر جے ڈی اکیڈیمک سل ، ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل کالج آف ایجوکیشن نے بھی خطاب کیا۔ کنوینر جمی کارٹن نے مہمانان اور شرکاء کا استقبال کیا ۔