سری نگر: جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کا کہنا ہے کہ کشمیری سماج میں منشیات کا استعمال اور کاروبار اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اگر کوئی تدارک نہیں کیا گیا تو موجودہ نسل اسی وبا کی نذر ہو سکتی ہے ۔ان کا ماننا ہے کہ سماج سے منشیات کے قلع قمع کی ذمہ داری صرف انتظامیہ کی نہیں بلکہ علما و فضلا اور ائمہ و واعظین کی بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کے بعد منشیات کے استعمال و کاروبار میں ہی نہیں بلکہ دوسری سماجی برائیوں میں بھی کافی اضافہ درج ہو رہا ہے ۔موصوف نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے ساتھ ایک ٹیلی فونک انٹرویو کے دوران کیا ہے ۔