تدریسی خدمات اور میس کیٹرنگ کیلئے درخواستیں مطلوب

   

30 مئی ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، جگتیال ضلع کلکٹر یاسمین باشاہ کا بیان

جگتیال۔/27 مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جگتیال ضلع کلکٹر محترمہ شیخ یاسمین باشا نے کہا کہ ایس سی اسٹڈی سرکل میں تربیتی پروگرام کے لئے 5 ماہ تک اساتذہ کی خدمات کی انجام دہی کیلئے اور میس میں کیٹرنگ کی خدمات انجام دینے کے لیے درخواستوں کے ادخال کی اپیل کی جاتی ہے۔ جس کی آخری تاریخ 30مئی /2023 ہے۔تلنگانہ اسٹیٹ شیڈیولڈ کیاسٹ اسٹڈی سرکل جگتیال ڈسٹرکٹ مستقر میں جاریہ سال کا پہلا بیاچ پانچ ماہ کا فاؤنڈیشن کورس ہے ( جوکہ تمام ریاستی سطح کے مسابقتی امتحانا ت بینکنگ، RRB، SSC، اور دیگر تمام مسابقتی امتحانات) کی کلاسیس کیلئے تدریس میں دلچسپی رکھنے والے اساتذہ سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ متعلقہ مضامین میں تجربہ کے ساتھ پی جی میں کم از کم 55 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں۔ پانچ ماہ کی مفت تربیت انگریزی، ریاضی، استدلال، جغرافیہ، سیاسیات، سماجیات، ہندوستان۔تلنگانہ کی تاریخ، حالات حاضرہ،اکنامکس، فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی کلاسیس کیلئے ٹیچنگ فیکلٹی سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ میس؍کیٹرنگ کے لیے 100 طلبہ کے لیے کھانے کے انتظام کیلئے کیٹرنگ کے مالکان سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ فی طالب علم کیلئے یومیہ 75 روپئے صبح کا ناشتہ اور چائے، دوپہر کا کھانا، شام کی چائے اور اسناکس، رات کے کھانے کے علاوہ ہر ہفتہ میں ایک بار چکن اور دو بار انڈوں کا مینو 5 مہینوں تک لگاتار ترتیب دیا جاتا ہے. کیٹرنگ کے مالکین 30مئی 2023 تک -/25000 روپئے EMD(قابل واپسی) DSCDO جگتیال کے نام پر نکالا جا سکتا ہے۔دلچسپی رکھنے والے فیکلٹی اور کیٹرنگ مینجمنٹ سے بتاریخ 30مئی2023 شام5بجے تک درخواست کا ادخال کریں۔ اعزازی ڈائریکٹر، S.C. اسٹڈی سرکل، تلسی نگر، جگتیال کے پاس درخواستیں جمع کروائی جائیں۔ دیگر تفصیلات کے لیے اعزازی ڈائرکٹر سیل نمبر 9959264770سے رابطہ کر سکتے ہیں۔