تدریسی عملہ کیلئے نظرثانی شدہ پے اسکیل

   

یکم جولائی 2018 سے عمل آوری ۔ اپریل 2020 سے مالیاتی فوائد
حیدرآباد۔ 7 ستمبر ( سیاست نیو ز) حکومت تلنگانہ نے آج ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے تلنگانہ اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائیٹی انتظامیہ کے تحت کام کرنے والے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کیلئے نظرثانی شدہ پے اسکیلس 2020 پر عمل آوری کا اعلان کردیا ہے ۔ حکمنامہ کے مطابق نظرثانی شدہ پے اسکیلس 2020 پر یکم جولائی 2018 سے عمل آوری ہوگی اور مالیاتی فوائد یکم اپریل 2020 سے جاری کئے جائیں گے ۔ یکم اپریل 2020 سے 31 مارچ 2021 تک کے بقایہ جات سرکاری ملازم کی سبکدوشی کے وقت یا پھر اس کی موت کی صورت میں قانونی ورثاء کو جاری کئے جائیں گے ۔ یکم اپریل 2021 سے 31 مئی 2021 تک کے بقایہ جات مالیاتی سال 2021-22 میں ادا کئے جائیں گے ۔ نظرثانی شدہ پے اسکیل 2020 کے مطابق تنخواہیں ماہ جون 2021س ے جاری کی جائیں گی جو جولائی 2021 میں ادا شدنی تھی ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے نظرثانی شدہ پے اسکیل 2020 کو تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ملازمین کے علاوہ اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے تحت برسر خدمت ملازمین کیلئے بھی لاگو کرنے کے احکام جاری کردئے گئے ہیں۔