تراویح میں تکمیل قرآن پر تہنیتی جلسہ

   

ظہیرآباد ۔11 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد مسجد عرفات میں چاند رات سے روزانہ حافظ محمد لئیق (حیدرآباد ) نے نماز تراویح میں روز آنہ تین پارے سنانے کے سعادت حاصل کی اور تکمیل قران کریم کی مناسبت سے حافظ صاحب کی گلپوشی و تہنیت انتظامی کمیٹی صدر ضمیر احمد ایڈوکیٹ کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ حافظ و قاری محمد جنید احمد خیری امام و خطیب مسجد زبیدہ موسی نگر کی قرأت اور محمد معیز نے نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ اس موقع پر ضمیر احمد ایڈوکیٹ صدر مسجد عرفات ، خطیب ذیشان نوجوان عالم دین حضرت مولانا مفتی عبدالصبور قاسمی دامت برکاتہم جنرل سیکرٹری جمعیۃ العلماء ضلع سنگا ریڈی وچیئرمین حراء فاؤنڈیشن ، علی علیم نائب صدر ، عبدالقدیر ایم ایم میڈیکل ویگر موجود تھے۔