ریاض : سعودی عرب کی نارکوٹکس کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے سرکاری ترجمان میجر محمد النجیدی نے انکشاف کیا کہ مملکت اور اس کے نوجوانوں کی سلامتی کوتباہ کرنے والی منشیات کی سمگلنگ اور فروغ دینے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کے دوران 765,000 ایمفیٹامائن ضبط کی گئی۔منشیات کی یہ کھیپ ریاض میں تربوز کی کھیپ کے اندر چھپائی گئی تھی جو گولیوں کی شکل میں تربوز کے دانوں کو کاٹ کران کے اندر رکھی گئی تھی۔ پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہیاور ان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے ہیں، اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔