تربیتی کیمپس میں پولنگ عہدیداروں کی شرکت ضروری

   


محبوب نگر میں ایم ایل سی انتخابی اُمور سے متعلق جائزہ اجلاس ، ضلع کلکٹر کاخطاب

محبوب نگر : گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات کیلئے سیکٹوریل آفیسر کو قانونی اختیار ہوتے ہیں ۔ جمعہ کے دن ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ نے ریونیو میٹنگ ہال میں منعقدہ ایم ایل سی انتخابات کے ضمن میں سیکٹوریل آفیسر اور روٹ آفیسرس کے جائزہ اجلاس میں بتایا ۔ گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات کے لئے ضلع بھر میں (56) پولنگ مراکز اور (11) روٹس اور (2) محفوظ مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ ضلع میں جملہ ووٹرس کی تعداد (35,510) ہے۔ تمام منڈل ہیڈکوارٹرز پر پولنگ مراکز قائم ہوں گے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ بیالٹ سسٹم کے طریقہ کار کے پیش نظر پولنگ عہدیداروں کو چوکس رہنا ہوگا ۔ اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کو تحریری طورپر مطلع کریں۔ انھوں نے پابند کیا کہ یکم اور 8مارچ کو منعقدشدنی تربیتی کیمپں میں شرکت انتہائی ضروری ہے ۔ مارچ 14 کو رائے دہی اور 17 مارچ کو رائے شماری ہوگی ۔ انتخابات کے لئے گورنمنٹ جونیر کالج کو ڈسٹری بیوشن سنٹر بنایا گیا ہے ۔انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تمام پولنگ مراکز پر ہر بنیادی سہولتیں جیسے پینے کا پانی ، برقی و دیگر انتظامات بہتر طریقے سے کئے جائیں۔ ہر مرکز میں دو سکشنس قائم کئے جائیں۔ اجلاس میں گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے سیتا راما راؤ ڈی آر او سورنا لتا و دیگر موجود تھے۔