تربیت یافتہ افغان اتحادیوں کو طالبان کی طرف سے موت کی دھمکیاں

   

واشنگٹن ۔ امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے ) کی تربیت یافتہ افغان خصوصی دستوں کے ایک ایلیٹ گروپ کے ارکان کو طالبان کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کابل میں امریکی انخلا کے آپریشن میں مدد کی۔ واشنگٹن پوسٹ نے یہ اطلاع امریکی حکام کے حوالے سے دی ہے ۔ ایلیٹ گروپ کو سی آئی اے نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے تربیت دی تھی اور ا نہوں نے کئی سالوں تک امریکی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کیا تھا۔ افغانستان میں طالبان کی جوابی کارروائی کے پیش نظر انہوں نے 2000 سے زائد امریکی شہریوں اور مستقل رہائشیوں کے ساتھ ساتھ تقریباً 5,550 مقامی سفارت خانے کے عملے ، دیگر ملکی شہریوں اور افغانیوں کو نکالنے میں امریکی فوج کی مدد کی تھی ۔