غزہ : ہم نے غاصبوں کی 136 فوجی ، بکتر بند گاڑیاں تباہ کی اور بہت زیادہ نقصان پہنچایاہے ۔ ہماری ایلیٹ فورسز دشمن پر گھات لگاکر مختلف حربوں سے ان کا شکار کررہی ہیں ۔ قابض فوج ہمارے مجاہدین کا سامنا کرنے سے گریز کرتی ہے ۔ وہ صرف ہمارے شہریوں پر حملہ کرناجانتے ہیں ۔ ہمارے مجاہدین کی جرات تمام مسلمانوں کیلئے باعث فخر ہے ۔ آپ اس بات کا یقین کرسکتے ہیں ۔ ہم عالم اسلام کے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مجاہدین کیلئے دعا کریں جنہوں نے امریکی صیہوںی دشمن کو شکست دینے کی قسم کھائی ہے ۔